مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جوبایڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے تو کرسکتاہےجبکہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ خطے میں شدید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کسی بھی آزاد ریاست کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا،نہ ہی اسے کوئی ڈکٹیشن دے سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران یا کسی بھی ملک کے بارے میں اپنے مفادات کو سامنے رکھ کرخود فیصلے کرنے ہیں،اگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے راستے میں نہیں آئے گا،ادھر ایڈمرل مائیک مولن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران پر حملے سے ان چاہے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملک اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں اور اس کے ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائی کرے تو کیا پھر بھی امریکہ اس ملک کا راستہ نہیں روکےگا اور کیا امریکہ اسرائيل کی کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ میں غیر جانبدار رہے گا۔
آپ کا تبصرہ